نئی دہلی،7؍ اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ بھارت ایک بیمار پاکستانی شہری معدہ کی تنصیب اور تین سالہ ایک پاکستانی بچی کو اوپن ہارٹ سرجری کے لیے ویزا دے گا ،لاہور کے باشندہ عزیر ہمایوں کے درخواست پر سشما نے کل کہا کہ ان کی بیٹی کو میڈیکل ویزا دیا جائے گا، جس کی اوپن ہارٹ سرجری ہونی ہے۔سشما نے ٹویٹ کر کہا: ہم آپ کی تین سالہ بیٹی کی بھارت میں اوپن ہارٹ سرجری کے لئے ویزا جاری کررہے ہیں ہم اس کے جلد صحت مند ہونے کے آرزو مند ہیں ۔ سشما نے نورما حبیب کو بھی یقین دلایا کہ ان کے والد کو میڈیکل ویزا دیا جائے گا، جن کے معدہ کی تنصیب ہونی ہے ۔ انہوں نے لکھا: ’’نورما!ہم آپ کے والد کے بھارت میں لیور ٹرانسفر کے لئے ویزا دے رہے ہیں. ہم ان کی کامیاب سرجری اور طویل العمر ی کی دعاکرتے ہیں ‘‘' بھارت پاکستان میں باہمی تعلقات اکثر تلخ ہوتے رہتے ہیں ان متنازع فیہ کیفیت کے باوجود بھی سشما پڑوسی ملک کے شہریوں کے میڈیکل ویزا درخواستوں پر ہمدردی غور کرتی رہی ہیں۔ جسے مبصرین ہند وپاک کے درمیان تعلقات کی استوارگی کی نظر سے دیکھ رہے ہیں ،یقیناًسشما سوراج کا یہ اقدام انسان دوستی کی علامت بھی ہے امید کی جانی چاہئے کہ مستقبل میں آپسی تعلقات استوار ہوں گے ۔